ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سے مرڈیشور جانے کے دوران بائک کی ٹینکر سے ٹکر؛ بائک سوار شدید زخمی

بھٹکل سے مرڈیشور جانے کے دوران بائک کی ٹینکر سے ٹکر؛ بائک سوار شدید زخمی

Fri, 12 Aug 2022 00:01:37    S.O. News Service

بھٹکل 11/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل سے مرڈیشور جانے کےدوران ایک بائک ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بائک سوار شدید زخمی ہوگیا، اسے بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات  شب قریب  9:45 بجے   مرڈیشور نیشنل ہائی وے، کامت کینٹین کے قریب پیش آیا۔

پتہ چلا ہے کہ مرڈیشور  ڈاکٹر اسٹریٹ کے رہنے والے ابومحمد  کوٹیشور (52) بھٹکل سے مرڈیشور جارہے تھے  جس کے دوران  یہ حادثہ پیش آیا۔ 

حادثہ کیسے ہوا، اس تعلق سے مصدقہ اطلاع نہیں ہے، البتہ بعض ذرائع نے بتایا  کہ بائک کے سامنے اچانک ایک جانور آگیا تھا جب انہوں نے  بچنے کی کوشش   تو ان کے آگے موجود ایک ٹینکر سے  ان کی بائک نے پیچھے سے ٹکر ماردی۔    ذرائع  کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹینکر سے   ٹکراتے ہی وہ نیچے گرے جس کے دوران کوئی اور سواری بھی ان سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ان کے سرکو شدید چوٹ لگی ہے۔  

بتایا گیا ہے کہ ہائی وے پر گذرنے والے ایک شخص نے انہیں فوری طور پر اپنی سواری کے ذریعے بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں ابتدائی   طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں منی پال روانہ کیا گیا ہے۔


Share: